کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز اور تحریک فتح کے مسلح کارکنوں کے خلاف جھڑپیں اس وقت شروع ہو گئیں جب فورسز نے ایک کیمپ میں ایک شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس سے شہری شدید مشتعل ہو گئے۔
مقامی ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کی پری وینٹو فورسز کے درجنوں اہلکاروں نے قومی سکیورٹی میں ملازمت سے علیحدہ کیے گئے ایک فلسطینی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر شہری مشتعل ہو گئے۔
اتھارٹی فورسز کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے اس شہری کے گھر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد کیمپ کے مسلح افراد اور خفیہ اہلکاروں کے درمیان باقاعدہ جھڑپیں شروع ہو گئیں، دونوں طرف سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں اور کسی بھی وقت علاقے میں سکیورٹی فورسز اور مسلح گروہ کے مابین بڑی جھڑپ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔