جنین (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں خالی کی گئی صیہونی کالونی میں موجود ایک فلسطینی لڑکے پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑ ڈالی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 17 سالہ مجدی ایمن ابو غالی کو اسرائیلی فوجیوں نے مل کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ اور اس کی ایک ٹانگ توڑ دی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے گھوڑوں کے ایک فارم پر بھی دھاوا بولا اور اس کے مالک کو تشدد کا نشانہ بنایا۔