• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جاپان کی اقوام متحدہ کے ذریعے محصورین غزہ کےلیے دوملین ڈالر کی امداد

ہفتہ 29-12-2012
in فلسطین
0
plf 2 million
0
SHARES
1
VIEWS

جاپان نے جنگ زدہ فلسطینی شہر جاپان کی تعمیرنو اور بحالی کے سلسلے میں دو ملین ڈالرکی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد فلسطینی پناہ گزینوں کے امورسے متعلق اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی’’اونروا‘‘ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جاپان کی جانب سے غزہ کے لیے امداد ’’اونروا‘‘ کی اپیل پر دی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی نے نومبر کے وسط میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی جارحیت کے بعد شہرمیں ہونے والی تباہی کے تناظرمیں عالمی برداری سے مدد کی درخواست کی تھی۔ جاپان سمیت کئی یورپی ملکوں نے بھی اونروا کے ذریعے محصور شہرکی تعمیرنو میں مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اونروا کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جاپان سے ملنے والی امداد جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے لیے ضروری اشیاء کی فراہمی، بستروں اور کمبل کی خریداری کے علاوہ تباہ حال عمارتوں کی تعمیرات پرخرچ کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پرآٹھ روزہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہرمیں موجود مہاجرین کے کیمپ بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ بالخصوص غزہ کے ساحلی علاقوں میں قائم پناہ گزین کیمپوں میں ہنگامی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں مہاجرکیمپوں کا انفراسٹرکچر، اسکول، اسپتال اور سیوریج کا نظام بھی تباہ ہوچکا ہے، جن کی بحالی کے لیے فوری امدادی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی نے عالمی برادری سے زبوں حالی کا شکار غزہ کے شہریوں کو مزید امداد فراہم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ نومبر کے وسط میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی حملوں میں کم سے کم 2 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ شہرکی تعمیر نوکے لیے امدادی اداروں نے عالمی برادری سے جنگی بنیادوں پر مدد کی بھی اپیلیں کی ہیں۔

 

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.