• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جامعہ الازھر اور‘‘عرب ڈاکٹر ایسوسی ایشن’’ کا مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ

منگل 31-07-2012
in فلسطین
0
plf arab doctor
0
SHARES
0
VIEWS

مصر کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ الازھر اور عرب ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے اورمسجد اقصیٰ کےخلاف سازشوں کی مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلےمیں پیر کے روز قاہرہ میں جامعہ الازھرکے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب کی میزبانی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں عرب ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور القدس انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے مندوبین نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ الازھر کی سربراہی میں منعقدہ اس ہنگامی اجلاس میں قبلہ اول کودرپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرعرب ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے مندوبین اور القدس فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شیخ الازھر کو مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے تازہ حملوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے رکن ڈاکٹر جمال عبدالسلام نے بتایا کہ اسرائیلی حکومت کی شہ پر انتہا پسند یہودی مسجد اقصیٰ میں ماہ صیام کے دوران روز مرہ کی بنیاد پر داخل ہوتے ہیں اور نمازیوں اور معتکفین پر تشدد کرتے ہیں۔ یوں قبلہ اول کی صہیونیوں کے ہاتھوں بے حرمتی اب روز کا معمول بن چکی ہےاور قابض صہیونی فوج اور پولیس شرپسند یہودیوں کو ہرقسم کا سیکیورٹی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

اس موقع پر شیخ الازھر نے مسجد اْقصیٰ میںیہودیوں کے مسلسل داخل ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عرب ایسوسی ایشن اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کو قبلہ اول کے ساتھ رابطے تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ایسوسی ایشن اور جامعہ الازھر نے مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے حملوں کی مشترکہ تحقیقات کا بھی فصیلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد اپنا کام شروع کرے گی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.