• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تنظیم آزادی فلسطین کی ’’یرموک‘‘ کیمپ میں فوجی کارروائی کی مخالفت

جمعہ 10-04-2015
in فلسطین
0
plf yarmouk camp
0
SHARES
0
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین’’پی ایل او‘‘ نے شام میں جاری خانہ جنگی میں اپنی غیر جانب داری کا اعلان کرنے کے ساتھ دمشق میں محصور فلسطینی پناہ گزین کیمپ’’یرموک‘‘ میں فوجی کارروائی کی تجویز کی کھل کر مخالفت کی ہے۔

پی ایل او نے کیمپ میں متحارب گروپوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی کریں تاکہ زخمیوں کا علاج معاجلہ اور محصورین کو خوراک فراہم کی جا سکے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یرموک کیمپ میں ہرطرح کے تشدد کے خلاف ہے چاہے وہ کسی عسکری گروپ کی جانب سے ہو یا شامی فوج کی جانب سے ہو۔ بیان میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے پناہ گزین’’اونروا‘‘ سے اپیل کی کہ وہ یرموک کیمپ میں محصور فلسطینیوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یرموک کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی کسمپرسی نئی نہیں۔ جب سے شام میں عوامی بغاوت نے سر اٹھایا یرموک کیمپ کے مکینوں پر مصائب اور آلام آنا شروع ہوگئے تھے۔ تاہم اس کے باوجود فلسطینیوں نے خود کو غیر جانب دار رکھا اور اپنا وزن حکومت کی حمایت یا مخالفت کے پلڑے میں نہیں ڈالا۔ تنظیم آزادی فلسطین یرموک کیمپ میں امن کی خواہاں ہے مگر اس کے لیے فوجی کارروائی کی کسی صورت میں حمایت نہیں کرے گی۔ کیونکہ فوجی کارروائی پہلے سے مشکلات کا شکار فلسطینی مہاجرین کے لیے مشکلات کھڑی سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ایل او کے ایک عہدیدار احمد مجدلانی نے دمشق میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یرموک کیمپ میں عسکری گروپوں کی باہم لڑائی سے مسئلے کے سیاسی حل کا راستہ بند ہوچکا ہے۔ اس لیے اب وہ شامی حکومت کے ساتھ مل کر معاملے کا فوجی حل تلاش کررہے ہیں کیونکہ فی الوقت یہ کیمپ شامی حکومت ہی کی سرپرستی میں قائم ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.