تنظیم آزادی فلسطین کی تشکیل نو اور عارضی عہدیداروں کی تعیناتی کے لیے مختلف فلسطینی سیاسی جماعتوں نے مصر کے دار الخلافہ قاھرہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
جہاں پر تمام جماعتوں کی سیکرٹری جنرلز کی موجودگی میں تنظیم آزادی فلسطین کی عارضی قیادت کی تعیناتی کے لیے اجلاس کل ہو گا۔
خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ کے مطابق اجلاس جمعرات کے روز ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔ قاھرہ میں مختلف رہنماؤں کی آپس میں ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں۔ متعدد رہنماؤں کا خیال ہے کہ اس کل جماعتی اجلاس کے بعد تمام جماعتیں متحد ہو کر اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو کر نکلیں گی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق قاھرہ میں متوقع طور پر بدھ کے روز اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے مابین نئی حکومت کے قیام اور دیگر بنیادی امور پر بھی گفتگو ہو گی۔ یہ گفتگو کل جمعرات کے روز کے کل جماعتی اجلاس سے قبل ہو گی۔ اس ملاقات میں خالد مشعل، محمود عباس کے ساتھ ساتھ رمضان شلح اور دیگر فلسطینی جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہونگے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

