(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنانی صدر "عماد میشل عون” کا کہنا ہے کہ لبنان پر سخت وقت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم کو بیداری کے ساتھ خطے کے حقیقی مسئلے "تنازع فلسطین” پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اگر ایسا نہیں ہوا تو اس کا انجام خطے کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔
گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ "مقبوضہ فلسطین” پر اسرائیلی قبضہ اوراب غرب اردن کے علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلانات اسرائیل کی ہرجماعت کی جانب سے اسرائیلی انتخابات میں کامیابی کی ضمانت سمجھے جارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ "مسئلہ فلسطین” کو اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو کوششیں کرنی ہوں گی کیونکہ اسرائیل فلسطین پر قبضے کیلئے ہر سطح پر کام کررہا ہے ، اسرائیل فلسطینیوں کو قوموں کی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے بھی سازشیں کررہا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ لبنان پر سخت وقت مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ہم کو بیداری کے ساتھ خطے کے حقیقی مسئلے تنازع فلسطین پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی اگر ایسا نہیں ہوا تو اس کا انجام خطے کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔