• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

تمام فلسطینی تنظیمیں رفح گذرگاہ کا کنٹرول مشترکہ کمیٹی کو دینے پرتیار

منگل 12-01-2016
in فلسطین
0
Control Rafah
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ سمیت فلسطین کی کئی دوسری سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے مصر اورغزہ کی پٹی کے درمیان قائم رفح گذرگاہ کی نگرانی کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ گذرگاہ کی نگرانی مشترکہ کمیٹی کے حوالے کرنے میں کوئی امر مانع نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کو غزہ کی پٹی میں حماس کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں دوسری فلسطینی جماعتون کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے کہا کہ فلسطینی تنظیموں کے اجتماع کا مقصد رفح گذرگاہ کی نگرانی کے معاملے کا کوئی حل نکالنا تھا۔ حماس سمیت تمام جماعتوں نے رفح گذرگاہ کی نگرانی کے لیے ایک مشترکہ قومی کمیٹی تشکیل دینے سے اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے تمام جماعتوں پر واضح کردیا ہے کہ رفح گذرگاہ کی تمام تر نگرانی کا اختیار فلسطین کی قومی حکومت کو دینے میں بھی کوئی رکاوٹ نہیں۔ گذرگاہ کے نگرانی کے لیے تمام جماعتوں کے اشتراک سے کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ غزہ کا بیرونی دنیا سے رابطہ ممکن بنایا جاسکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی کی مصر سے ملحقہ راہ داری کی نگرانی کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل میں کوئی امر مانع نہیں ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineتمام فلسطینی تنظیمیں رفح گذرگاہ کا کنٹرول مشترکہ کمیٹی کو دینے پرتیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.