ترکی کے معروف مصنف احمت وروں نے مقبوضہبیت المقدس میں واقع مسجد اقصی کو متعارف کرانے کیلئے تیار کئے گئے دنیاکے سب سے بڑے سلائیڈ شو کو انٹرنیٹ پر جاری کر دیا ہے-
احمت وروں نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ترک زبان میں جاری کئے گئے اس سلائیڈ شو میں اس مقام مقدسہ کی 100 تصاویر ہیں جن میں سے بیشتر مسجد اقصی کے یہودیوں کے ہاتھوں نذر آتش ہونے کے 40 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں ہیں-
انہوں نے کہا کہ اس متحرک تصاویر کے شو کا مقصد ترک مسلمانوں کو قبلہء اول کو لاحق خطرات سے آگاہ کرنا ہے- اس سلائیڈ شو کو مصنف کی حسب ذیل ویب سائٹ پر پروجیکٹر کے ذریعے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے-www.vahdet.com.tr/periyodik/aksa/01.html یاد رہے کہ 21 اگست 1969ء کو ایک آسٹریلوی یہودی کی لگائی ہوئی آگ کے نتیجہ میں مسجد اقصی کا ایک تہائی حصہ مکمل طور پر جل گیا تھا اور اسرائیلی قابض حکومت اس طرح شریک جرم ہوئی کہ یہودیوں کے زیرانتظام میونسپلٹی کے میئر نے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف مسلمانوں کو پانی کی فراہمی روک دی-