غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ نے علاقے میں تحریک فتح کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں فتحاوی رہنماؤں یا کارکنوں کی پکڑ دھکڑ نہیں کی جا رہی ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں تحریک فتح کی طرف سے کریک ڈاؤن کے الزامات کے بنیاد ہیں۔ ان الزامات کی مذمت اور سختی سے تردید کی جاتی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں تحریک فتح کے خلاف کریک ڈاؤن کا الزام حکومت بدنام کرنے کے مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں تحریک فتح کے مقرب 38 افراد کو طلب کیا گیا تھا جس کا مقصد علاقے میں امن وامان کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانا ہے۔
خیال رہے کہ تحریک فتح کے ترجمان عاطف ابو سیف نے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ غزہ میں پولیس نے تحریک فتح کے خلاف کریک ڈاؤن میں 500 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔