فلسطینی امور اسیران کے ماہر عبد الناصر فروانہ کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین ’’تبادلہ اسیران‘‘ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں اٹھارہ دسمبر کو رہا ہونے والے فلسطینی اسیران میں سے چالیس کا تعلق غزہ سے ہے جن کے ناموں کی فہرست تیار ہو گئی ہے۔
تحقیق کار عبد الناصر کے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو موصول ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ 550 کل اسیران میں غزہ کے چالیس اسیران میں سے سب کو دوسرے انتفاضے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ان اسیران کو سنائی گئی سزاؤں میں سب سے طویل سزا اٹھارہ سال ہے۔ رہائی پانے والے اسیران میں ایک سے زیادہ ایسے ہیں جو آٹھ سال سے صہیونی عقوبت خانوں میں ہیں۔ فروانہ کے بہ قول رہائی پانے والوں میں سے نصف شادی شدہ ہیں۔
فلسطینی رہنما نے بتایا کہ رہائی پانے والے چالیس اہل غزہ میں سے دس کو سنہ 2001 تا 2006 کے دوران گرفتارکیا گیا تھا، جبکہ باقی تیس کو سنہ 2006ء کے بعد پکڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان چالیس اسیران کو صہیونی عدالتوں نے کل 321 سال کی سزا سنائی گئی تھی جن میں سے 189 سال کی سزا پوری ہو چکی ہے۔
اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے غزہ سے تعلق رکھنے والے اسیران، جن کو رہا کیا جائے گا، کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ان اسیران میں رائد جمال حمدی حداد، وائل موسی حسن الشریحی، محمود محمد ابراھیم نصار، اکرم عبد ربہ اسلیمان ابو خیش، سامر محمود محمد العویدات، صبحی محمد صبحی جاد اللہ، علاء جھاد علاء ابو مضیف، شاکر فرج سلیمان عبید، خالد صالح، عایش عبد ربہ، طلعت خليل محمد فليت، بدر إبراهيم حسن أبو سمهدانة، عائد رفيق عبد الجواد زيادة، علي فؤاد أبو فول، أحمد حسين عبد أبو غالي، موسى عبد الله محسن أبو معمر، عادل عثمان محمد حرب، طارق عبد الله حسين أبو الحصين، ماجد محمود جمعة أبو سنيده، ياسر ماهر شعبان نمروطي، خميس علي شاهين، محمد إبراهيم نعيم النجار، حاتم سامي سليم قادي، أيمن سليم عبد الكريم القدرة، عز الدين عزمي زعرب، محمد كريم درويش العديلي، فؤاد سليم حسين أبو رجيلة، سلامة سالم سلامة حلس، جمعة إبراهيم محمد أبو جويفل، حسن سلام سالم حويطات، حسين حبيب عبد ربه البحابصة، حمدان سلمان أحمد أبو مطلق، خيري عبد الكريم محمد السيسي، بكر سليمان علي أبو سبت، محمد طلب مسلم أبو ضاهر، محمد خليل محمد القن، وائل ماجد عبد الله عثامنة، مازن محمد سليمان أبو ضاهر، كمال سليمان إبراهيم النباهين، أحمد حمد سالم الترابين اور زهير عبد ربه ديری شامل ہیں۔