مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیلجیم کی پارلیمنٹ میں گذشتہ روز فلسطینی ریاست کی حمایت میں رائے شماری میں 75 ارکان نے حمایت میں جبکہ 52 نے فلسطینی ریاست کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
پارلیمنٹ میں شامل اپوزیشن جماعتوں بالخصوص سوشلسٹ پارٹی،فالون اور دیگر جماعتوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت سنہ 1967ء کی حدود میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے۔
خیال رہے اس سے قبل یورپی ممالک میں فرانس، برطانیہ، اسپین، آئیرلینڈ کی پارلیمان فلسطینی ریاست کی حمایت کر چکی ہیں۔
سویڈن یورپی یونین کا واحد ملک ہے جس نے فلسطینی اتھارٹی کو براہ راست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دیگر ممالک میں بولونیا، رومانیا، میجر، جمہوریہ چیک، بلغاریہ، جنوبی قبرص اور مالٹا بھی فلسطینی ریاست کی حمایت کر چکے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
