’’بیرون ملک فلسطینی علماء کی کمیٹی‘‘ کی انٹرنیٹ پر ویب سائٹ کو زبردست حملے کا نشانہ بنایا گیا، ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر سائبر اٹیک اتنا شدید تھا کہ اسے کئی گھنٹوں تک بند کرنا پڑا۔
کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان، جس کی ایک کاپی ’’مرکزاطلاعات فلسطین‘‘ کو بھی مو صول ہوئی، کے مطابق کمیٹی کے آئی ٹی انجینئیرز ویب سائٹ کو بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں تاکہ ویب سائٹ دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر سکے۔ بیان میں بتایا گیا کہ حملے کا مرکز اور حملہ آورز کی شناخت کے لیےتحقیقات جاری ہیں۔
کمیٹی نے اپنی ویب سائٹ پر سائبر اٹیک کی شدید مذمت کی اورکہا کہ بیرون فلسطینی ایک خودمختار ادارہ ہے جس میں فلسطینی علماء شمولیت اختیار کر کے امت مسلمہ اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیتوں کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد میں شریک ہوتے ہیں۔