• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: یہودویوں کے ہاتھوں چرچ کی بے حرمتی پر چرچ کونسل کی شدید مذمت

جمعرات 04-10-2012
in فلسطین
0
plf condemn
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین میں عیسائی عبادت گاہوں کے تحفظ کی ذمہ دار چرچ کونسل نے انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں بیت المقدس کےایک چرچ کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آسمانی مذاہب کی تعلیمات کی صریح توہین قراردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق چرچ کونسل کی جانب سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبادت گاہوں کوحملوں اور انتقام کا نشانہ بنانا غیرانسانی اور غیراخلاقی اقدام ہے۔ جو انتہا پسند یہودی بیت المقدس میں دیر

الفرنسیسکین چرچ کی بے حرمتی اور اس میں نسل پرستانہ عبارات لکھنے میں ملوث ہیں، وہ انسانیت سے عاری لوگ ہیں۔ چرچ کونسل ان انتہا پسندوں کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فلسطین میں عیسائیوں اور مسلمانوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران دیر الفرنسیسکین چرچ کی بیرونی دیواروں پر انتہا پسند یہودیوں کے نازیبا جملوں کی چاکنگ مسلسل ہو رہی ہے۔ چرچوں کی توہین حضرت مسیح علیہ السلام اور خدائے بزگ وبرتر کی توہین کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں پچھلے ایک سال سے انتہا پسند یہودیوں نے مسلمانوں اور عیسائیوں کی عبادت گاہوں پرحملوں اور ان کی توہین کی ایک شرانگیز مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس مہم کے تحت یہ انتہا پسند رات کی تاریکی میں عبادت گاہوں کی بیرونی دیواروں پر یہودیت کے حق میں اور اسلام اور عیسائیت کےخلاف نعرے درج کرنے کے بعد نیچے یہ عبارت لکھتے ہیں کہ ‘‘یہ آپ لوگوں سے انتقام ہے’’۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.