فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے تین بچوں 17 سالہ شادی ماھر عودہ، 16 سالہ مجد مروان داری اور 14 ساہ فادی رافت العیساوی کو پانچ پانچ دن تک ان کے گھروں میں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ ان تینوں بچوں کوگذشتہ روز ہی حراست میں لیا گیا تھا۔
بچوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے انہیں بتایا گیا ہے کہ نظربندی کے عرصے میں بچوں کو اسکول جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ نیز بچوں کے والدین کو جرمانوں کی سزائیں بھی دی گئی ہیں۔
بہ ظاہر نظربندی کی سزا کا سامنا کرنے والے بچوں پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا مگرخیال یہ ہے کہ انہیں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کے الزام میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔
