• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کے اسلامی تشخص پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے: آئسیسکو

پیر 24-06-2013
in فلسطین
0
plf 24 bait
0
SHARES
2
VIEWS

اسلامی تعاون تنظیم”او آئی سی” کے ذیلی ادارے تعلیم اور سائنس و ثقافت” آئیسیسکو” نے مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام سے مقدس شہر کے اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق”آئیسیسکو” کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز التویجری نے عمان میں اردنی وزارت تعلیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم بیت المقدس کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے ہر مُمکن کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو بخوبی اندازہ ہونا چاہیے کہ یہودیوں کے ہاتھوں بیت المقدس کی اسلامی شناخت مٹانے کی سازشیں کس تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔ ان سازشی ہاتھوں کو روکنا تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ آئی سیسکو اپنے پلیٹ فارم سے بیت المقدس کے خلاف جاری صہیونی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لیے کام جاری رکھے گی۔
آئیسیسکو کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ یہودی ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بیت المقدس کی اسلامی شناخت کو مٹانے کے درپے ہیں تاکہ مسلمانوں کے اس تاریخی ثقافتی اور تہذیبی مرکز پر اپنا تسلط قائم کرنے میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

ڈاکٹر التویجری کا کہنا تھا کہ "آئیسیسکو” عرب اور اسلامی ملکوں میں پائے جانے والے تنازعات کے پُرامن حل کے لیے بھی کوشاں ہے تاکہ اسلامی اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے عالم اسلام کے اجتماعی تشخص کو برقرار رکھا جا سکے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.