فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر کے مشرقی قصبے ابو دیس میں جمعہ کے روز ایک فلسطینی شہری کےچاقو سے حملے میں ایک یہودی فوجی زخمی ہوگیا۔ فلسطینی حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار میں کامیاب ہوگیا۔
ا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک فلسطینی کار سوار نے اسرائیلی بارڈر پولیس کے اہلکار پرحملہ کیا۔ چاقو سے کیے گئے وار سے یہودی فوجی کو گہرے زخم آئے ہیں اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔رپورٹ کےمطابق حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اس کی کار پرفائرنگ کی گئی مگر وہ اپنی جان بچا کر نکل گیا۔