اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے ایک کم عمر فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کار پر حملے اور اس کی پٹائی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بیت المقدس کے قدیم دروازے باب العامود میں تلاشی کے دوران فلسطینی لڑکے کو حراست میں لیا جس پر الزام تھا کہ اس نے ایک یہودی آباد کار کو کرسی دے ماری تھی جس کے نتیجے میں وہ معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار فلسطینی لڑکے کو باب العامود کے مقام پر قائم پولیس سینٹر ہی میں رکھا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
