• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں فلسطینیوں اور یہودی آبادکاروں کے درمیان جھڑپیں

منگل 11-10-2011
in فلسطین
0
plf middle_and
0
SHARES
0
VIEWS

plf middle_and

فلسطین کے تاریخی شہر بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں اور انتہا پسند یہودیوں کےدرمیان جھڑپیں روز کا معمول بن گئی ہیں۔ پیر کے روز بیت المقدس کے وسط میں راس العمود کے مقام پر انتہا پسند یہودیوں اور فلسطینیوں کے درمیان اس وقت سخت جھڑپیں شروع ہوئیں جب یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر پتھراؤ کر کے ان کی توڑ پھوڑ شروع کی۔ جھڑپوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ اس دوران اسرائیلی فوج کےلاٹھی چارج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملوں میں کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

 

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین اور مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پیر کے روز انتہا پسند یہودیوں نے شہر کے مرکزی علاقوں البستان، وادی حلوہ، حارہ الوسطیٰ اور راس العمود میں فلسطینیوں کےگھروں پرپتھراؤ کیا۔ پتھر لگنے سے کئی خواتین اور بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ جواب میں مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے بھی غاصب یہودیوں پر پتھراؤ کیا، تاہم اس موقع پرصہیونی فوج اور پولیس انتہا پسندوں کو تحفظ دلانے کے لیے آگے آگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے فلسطینیوں پر تشدد ایک ایسے وقت میں ہو رہا تھا کہ بستان کالونی میں یورپی یونین کے انسانی حقوق کا ایک وفد فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہاری یکجہتی کے لیےلگائے گئے ایک کیمپ کے دورے پر تھا۔ ان کے ساتھ آئے فوٹو گرافروں نے انتہا پسندوں کے حملوں کی تصاویر لینے کی کوشش کی تو یہودیوں نے کیمرہ مینوں کو تصاویر اتارنے سے روک دیا۔ اس دوران شدت پسندوں نے تصویر اتارنے کی پاداش میں ایک کیمرہ مین کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کا کیمرہ توڑ دیا۔
ادھر پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کے حملے کے دوران صہیونی فوج نے شدت پسندوں کےخلاف کارروائی کے بجائے اپنا دفاع کرنے والے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی ریڈیو کا کہنا ہے کہ فوج نے دو فلسطینیوں کو یہودیوں پر تشدد کے الزام میں پکڑا ہے تاہم راس العمود کے رہائشی محروسین کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کےبیٹوں کی گرفتاریوں گھروں پر چھاپوں کے دوران کی گئی ہیں نیز یہ وہ کسی یہودی پر حملے میں بھی ملوث نہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.