(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں نامعلوم فلسطیینی شہریوں کی جانب سے کی گئی سنگ باری کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوگیا۔ پتھراؤ سے اس کی گاڑی کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یہودی فوجی مشرقی بیت المقدس میں شاہراہ انفاق پر اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں سڑک پرسفر کررہا تھا کہ اس دوران نقاب پوش افراد نے گاڑی پر سنگ باری شروع کردی۔زخمی اسرائیلی فوجی کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی مرہم پٹی کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔
خیال رہےکہ یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کی جانب سے سنگ باری کے واقعات میں بھی غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
