اسرائیلی وزارت مواصلات سرکاری ریلوے اور یروشلم میونسپلٹی کے تعاون سے مقبوضہ بیت المقدس میں ریل ٹرانسپورٹ کا ایک منصوبہ شروع کر رہی ہے۔
تل ابیب سے شائع ہونے والے بزنس اخبار ‘گلوبز’ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس ریلوے منصوبے میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان ما من اللہ میں انڈر گراٶنڈ اسٹیشن بنایا جائے گا۔اس منصوبے پر سات لاکھ ڈالرز لاگت آئے گی۔ گلوبز کے مطابق یہ منصوبہ تل ابیب سے یروشلم تک تیز رفتار ٹرین کے میگا پراجیکٹ کا حصہ ہے، جس پر مجموعی طور پر دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ اخبار کے مطابق یہ منصوبہ دو ہزار اٹھارہ تک مکمل ہو گا۔
