• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں بچوں کے پارک کا سامان لانے والے دو ٹرک ضبط

پیر 03-03-2014
in فلسطین
0
plf turk
0
SHARES
0
VIEWS

 

اسرائیلی فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں مقبوضہ بیت المقدس میں بچوں کے لیے ایک پارک کا سامان لانے والے دو ٹرک ضبط کر لیے ہیں۔  دونوں ٹرکوں پربیت المقدس کی "الخان الاحمر” کالونی میں بچوں کے ایک پارک کے لیے سیمنٹ، سریا اور کھیلوں کا سامان لادا گیا تھا۔

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” کے مطابق اطالوی دونوں ٹرکوں کے ہمراہ اطالوی قونصلیٹ  کا ایک مندوب بھی موجود تھا تاہم صہیونی فوجیوں نے دونوں ٹرکوں کو روک کر ان کا سامان لوٹ لیا گیا۔ بیت المقدس میں اطالوی سفارت خانے کی جانب سے مداخلت کی کوشش کی گئی ہے لیکن صہیونی فوج نے سامان واپس دینے سے انکار کر دیا ہے۔

اسرائیلی ملٹری پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بعض مقامی فلسطینی شہریوں اور اطالوی سفارت خانے کی مدد سے  مقبوضہ اراضی پر ایک پبلک پارک تعمیر کیا جا رہا تھا جس کی متعلقہ حکام کی جانب سے اجازت نہیں  لی گئی جس کے باعث تعمیراتی سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مشرقی بیت المقدس میں "الخان کالونی” میں 250 فلسطینی خاندان رہائش پذیر ہیں جن کے سیکڑوں بچوں کے لیے کوئی پارک نہیں ہے۔ یہ لوگ خود بھی کچے مکانوں اور خیموں میں رہتے ہیں۔ صہیونی حکام نے انہیں پکے مکان بنانے اور کسی بھی نوعیت کی دوسری تعمیرات سے روک دیا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.