• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں انتہا پسند یہودیوں کا چرچ پر حملہ، اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ

بدھ 02-04-2014
in فلسطین
0
plf chocking
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں مسیحی برادری کے ایک مرکزی چرچ پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے حملہ کر کے اس کی توڑ پھوڑ اور بے حرمتی کی ہے جس کے خلاف فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز قدیم بیت المقدس میں "رفات” نامی عیسائی چرچ پر "قیمت چکاؤ” نامی شدت پسند یہودی گروپوں نے حملہ کر کے اس کی توڑ پھوڑ کی اور اس کے اندرونی اور بیرونی دیواروں پر جلیل القدر پیغمر حضرت عیسیٰ اور ان کی والدہ ماجدہ سیدہ مریم علیماالسلام  کی شان میں توہین آزمیز نعرے بھی تحریر کر ڈالے۔ "رفات” چرچ بیت المقدس میں لاطینی پیٹرک عیسائیوں کا اہم ترین مرکز سمجھا جاتا ہے۔

ادھر فلسطین میں مسلمان اور مسیحی برادری کی جانب سے چرچ پر حملے  کے اشتعال انگیز واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ مسجد اقصیٰ کی تعمیر و مرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں چرچ پر حملے کو شرمناک اور نہایت بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے اس کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں فلسطین کے کسی بھی شہر میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کے مقدس مذہبی مقامات محفوظ نہیں ہیں۔ اس نوعیت کی بزدلانہ کارروائیوں اور ظلم و تعدی میں اسرائیلی ریاست خود ملوث ہے جو انتہا پسندوں کو اس طرح کے اشتعال انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

درایں اثناء بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں نے شکایت کی ہے کہ یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ دوبارہ ان کی گاڑیوں اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کے  لیے سرگرم عمل ہو چکا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے ان کی گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کرنے کو معمول بنا لیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی مختلف دیواروں پر امریکا کے خلاف بھی عبرانی میں نعروں کی چاکنگ دیکھی گئی ہے۔ وال چاکنگ میں امریکا کو جرمن نازیوں سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ ان دنوں امریکا فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مفاہمتی امن سمجھوتے کے لیے کوشاں ہے لیکن اسرائیل کےانتہا پسند گروپوں کو فلسطینیوں کے ساتھ امن معاہدہ کسی صورت میں گوارا نہیں ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.