(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فورسز نے شادی کی تقریب پر دھاوا بولا اور میزبان سمیت مہمانوں کو تحریک آذادی کے حق میں گیت گانے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع سلوان میں الثوریٰ کالونی میں قابض صیہونی فورسز نے شادی کی ایک تقریب پر دھاوا بولا اور میزبان سمیت مہمانوں کو تقریب کے دوران آزادی فلسطین کے حق میں گیت گانے پر حراساں کیا جبکہ بعد ازاں مہمانوں کو تشدد کانشانہ بنایا ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس سمیت دیگر علاقوں میں قابض صیہونی فورسز فلسطینیوں کو شادی بیاہ سمیت انتقال کی تقاریب کھل کر کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔