• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: صحابہ کی قبور پر یہودیوں نے شراب خانہ اور ہوٹل بنا ڈالے

پیر 03-08-2015
in فلسطین
0
plf pub-hotel
0
SHARES
2
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں تاریخی قبرستان "مامن اللہ” میں صحابہ کرام کی قبروں پر اسرائیلی حکومت باضابطہ طورپر ایک ہوٹل شراب خانے کا افتتاح کردیا ہے۔ دوسری صہیونی حکومت قبرستان میں قحبہ خانے اور کئی دوسرے مراکز کی تعمیر کا کام جاری رکھےہوئے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں چودہ سو سال پرانے قبرستان”مامن اللہ” میں اسرائیلی حکومت نے ایک نائٹ کلب، شراب خانےاور ہوٹل کی تعمیر کا کام کئی ماہ قبل شروع کیا۔ ہوٹل کی عمارت مکمل کرلی گئی تھی جسے پچھلے ماہ باضابطہ طورپر کھولانا جانا تھا تاہم ہوٹل کا افتتاح موخر کردیا گیا تھا۔ کل اتوار کے روز بیت المقدس کی اسرائیلی بلدیہ نے ہوٹل کا باضابطہ افتتاح کردیا ہےاور ساتھ ہی قحبہ خانے کی تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں واقع "مامن اللہ” نامی قبرستان چودہ سو سال پرانا ہے جس میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام، تابعین اور بزرگان دین کی آخری آرام گاہیں موجود ہیں۔ اسرائیل نے قبرستان کے بیشتر حصے کی قبریں ہموار کرنے کے بعد وہاں پر تعمیرات کا کام شروع کردیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق کل اتوار کے روز کھولے گئے ہوٹل میں ایک ہی وقت میں کم سے کم 100 افراد کوکھانا فراہم کیا جاسکے گا۔ یہ ہوٹل چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا جس کی براہ راست سرپرستی اسرائیلی حکومت خود کرے گی۔

مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کے ذمہ دار ادارے”الاقصیٰ فائونڈیشن وٹرسٹ”کی جانب سے جاری ایک بیان میں مامن اللہ قبرستان میں اسرائیلی بلدیہ کے زیراہتمام ہوٹل کے افتتاح کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ فائونڈیشن کی ٹیم نے خود موقع پر ہوٹل پر لوگوں کو کھانے پینے میں مصروف دیکھا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.