• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: تین سو نئے مکانات کی تعمیر کا صہیونی منصوبہ طشت ازبام

اتوار 09-10-2011
in فلسطین
0
plf betul
0
SHARES
0
VIEWS

plf betul

مقبوضہ بیت المقدس میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی محکمہ داخلہ نے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے ایک تازہ منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے مزید تین سو مکانات کی تعمیرکی منظوری دی ہے۔ ان میں سے گیارہ مکانات نئی بسائی گئی کالونی "بسغات زئیف” میں تعمیر کیے جائیں گے۔

 

عبرانی ہفت روزے”کول ھعیر” نے اپنی ایک تازہ اشاعت میں بتایا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں گیارہ سو یہودی مکانات کی تعمیر کی منظوری دی تھی جس پر تل ابیب کوعالمی سطح پر سخت ترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ صہیونی حکومت نے عالمی تنقید کو نظرانداز کرتے ہوئے مزید تین سومکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ میں حکمراں اتحاد میں شامل "لیکوڈ” پارٹی کے ایک رُکن الیشع بیلگ” کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیرکے اجازت نامے جاری کرنے کےضمن میں کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی اورنہ ہی ایسی کسی پابندی پر غور کیا جا رہا ہے۔
صہیونی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بلدیہ کے پاس شہریوں کی مکانات کی توسیع اور نئے مکانات کی تعمیر کے لیے درخواستوں کی بھرمار ہے اورحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام درخواستوں کو وقفے وقفے سے نمٹا دیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.