(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پچھلے ہفتے کے دوران ایک فلسطینی ڈرائیور کو مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کیا تھا جس کی گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ اس ڈرائیور کو العزازیہ اور ابو دیس کے درمیان موجود ایک ناکے پر روکا گیا تھا۔فلسطینی ڈرائیور مغربی کنارے کے شہر نابلس کا رہائشی ہے۔ اسرائیلی رپورٹ کے مطابق آنے والے دنوں میں اس فلسطینی کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوجائے گی۔