فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی جیلوں میں زیر حراست فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران سے رہائی کے لیے فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔
فلسطینی شہر الخلیل میں بھوک ہڑتالی اسیران سے یکجہتی کے لیے سیاسی جماعتوں، اسیران کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ریڈ کراس کے مقامی دفترکے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ مظاہرے میں سوموار کے روز فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک اور دیگر کئی اراکین قانون ساز کونسل نے شرکت کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی جیل میں زیرحراست بھوک ہڑتالی اسیران ایمن شراونہ، حسن صفدی اورسامر عیساوی اور دیگر کی رہائی کے لیے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں اراکین قانون ساز کونسل ڈاکٹر محمد مطلق، ڈاکٹر حاتم قفیشہ، محمد الطل، خاتون رکن سمیرہ حلایقہ اور سینکڑوں دیگر اہم شخصیات اور عام شہریوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مظاہرین سے خظاب کرتے ہوئے مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر عزیز دویک نے کہا کہ ہم سب یہاں اس لیے جمع ہوئے ہیں تاکہ اسرائیلی جیلوں میں اپنے پیاروں کی رہائی کے لیے مطالبات کر سکیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ صہیونی حکومت تمام بھوک ہڑتالی اسیران کی رہائی کا فوری اعلان کرے اور ٹال مٹول کے بجائے اسیران کو ان کے حقوق فراہم کرے۔
احتجاجی کیمپ میں اسیران کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بھی صہیونی حکومت سے بھوک ہڑتالی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
