• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بھوک ہڑتالی فلسطینی اسیر زندگی اور موت کی کشمکش میں

جمعہ 05-10-2012
in فلسطین
0
plf 97 days
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جیل میں زیرحراست فلسطینی شہری ایمن شراونہ ستانوے روز سے مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث

اب زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہوگئے ہیں اور ان کی زندگی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے نے اقوام متحدہ اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ شراونہ سمیت بھوک ہڑتال کرنے والے تمام فلسطینی اسیران کے مطالبات منوانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم یکجہتی برائے انسانی حقوق کے رکن احمد البیتاوی نے میڈیا کو بتایا کہ ایمن شروانہ پچھلے تین ماہ سے زائد عرصے سے مسلسل بھوک ہڑتال پرہے، کھانا ترک کرنے کے باعث وہ جسمانی طورپر نہ صرف نقاہت کا شکار ہے بلکہ کئی جان لیوا امراض کے باعث اس کی زندگی موت کی کیفیت سے دوچار ہوچکی ہے۔ دوسری جانب صہیونی فوج اور قابض جیل انتظامیہ بھوک ہڑتالی اسیر کے مطالبات ماننے کے لیے سرے سے تیار نہیں دکھائی دیتے ہیں۔

انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ بھوک ہڑتال کے باعث ایمن شراونہ کی دائیں آنکھ کی بینائی بھی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے جگر اور معدے میں بھی شدید تکلیف ہے۔ معدہ خالی ہونے کے باوجود انہیں کئی مرتبہ خون کی قے ہوچکی ہے، جس کے بعد ان کی زندگی خطرات میں گھرچکی ہے۔

ادھر انسانی حقوق کے مندوب نے بتایا کہ رملہ جیل کی اسپتال میں زیرعلاج فلسطینی اسیر سامر حلمی البرق نے کہا ہے کہ صہیونی اسپتال اور جیل انتظامیہ اس کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کر رہی ہے۔ اس کا علاج نہیں کیا جا رہا ہے جس کے بعد اس نے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسیر سامر کے وکیل نے بتایا کہ اس کے موکل کو ریڈ کراس کے توسط سے رملہ جیل سے رہا کرکے مصرلے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن صہیونئ جیل انتظامیہ مکمل لا پرواہی اور وعدہ خلافی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.