• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بچے پر تشدد کے بعد یہودی آبادکاروں اور قبلہ اول کے محافظوں میں تصادم

جمعہ 08-05-2015
in فلسطین
0
plf torture-on-child
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی کوشش کے دوران یہودی شرپسندوں نے ایک کم سن فلسطینی بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد قبلہ اول کے محافظواور یہودی آباد کاروں کے درمیان بھی تصادم کی اطلاعات ہیں۔

بیت المقدس کے ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ جمعرات کی شام یہودی انتہا پسندوں کا ایک گروپ سخت سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوا اور انہوں نےوہاں پر موجود ایک فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ قبلہ اول کے حفاظتی عملے نے بچے پرتشدد ہوتے دیکھا تو یہودی آباد کاروں کو روکنے کی کوشش کی تاہم انتہا پسندوں نے محافظوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر بھرپور اور کیے گئے۔

’’کیو پریس‘‘ کے مطابق یہودی آباد کاروں نے ایک کم سن بچےکو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ یہودیوں کو دیکھ کر نعرہ تکبیر[اللہ اکبر] لگانے لگا۔ یہودی آباد کاروں نے اسے پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنایا جس پر محافظوں کو بھی مداخلت کرنا پڑی۔ قبلہ اول کے محافظوں اور نمازیوں کی بروقت کارروائی سے نہ صرف بچے کو بچالیا گیا بلکہ یہودی شرپسندوں کے گروپ کو بھی قبلہ اول سے نکال دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی قبلہ اول آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ پہلے یہودی آباد کاروں کا ایک 30 رکنی گروپ قبلہ اول میں داخل ہوا۔ شام کے وقت 14 یہودی آباد کار داخل ہوئے جبکہ دن میں 40 صہیونی انٹیلی جنس اہلکاروں نے قبلہ اول میں گھس کر اس کی بے حرمتی کی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.