• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بلغاریہ میں قتل فلسطینی رہ نما کے کیس کی تحقیقات سرد خانے میں ڈالنے کے لیے دباؤ

پیر 28-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0806
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک ماہ قبل بلغاریہ میں نامعلوم افراد کے حملے میں مارے جانے والے جلا وطن فلسطینی رہنما اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما عمر النایف کے اہل خانہ نے انکشاف کیاہے کہ ان پراور بلغاریہ کی حکومت پر بعض ممالک کی طرف سے سخت دباؤ ہے اور یہ

کہا جار ہاہے کہ النایف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جاری کوششیں ترک کرتے ہوئے اس کیس کو سرد خانے میں ڈال دیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق مقتول فلسطینی لیڈر عمرالنایف کی بیوہ نے رام اللہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بلغاریہ کے پراسیکیوٹر جنرل نے انہیں ٹیلیفون کرکے کہا ہے کہ وہ اپنے وکیل کو بلغاریہ بھیجیں تاکہ عمرالنایف کے قتل سے متعلق ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ اسے فراہم کی جاسکے۔

مقتولہ کی بیوہ کا کہنا تھا کہ انہیں ذرائع سے یہ اطلاع بھی ملی ہے کہ بلغاریہ کی حکومت النایف قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے سخت عالمی دباؤ میں ہے اور صوفیا حکومت سے کہا جا رہا ہے کہ وہ النایف کیس کو سرد خانے میں ڈال دے۔

فلسطینی خاتون کا کہنا تھا کہ خود انہیں اور ان کے خاندان کو بھی دھمکی آمیز پیغامات مل رہے ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ ہم النایف قتل کیس کی پیروی کرنا چھوڑ دیں۔

النایف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ بلغاریہ کی حکومت بھی النایف کیس کے حوالے سے شش وپنج کا کار دکھائی دیتی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے پہلے کہا گیا تھا تحقیق کاروں نے النایف قتل کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اور رپورٹ 17 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ بعد ازاں ایک نیا بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور مارچ کے آخر تک اس کی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عمر النایف کو نامعلوم افراد نے فروری میں قائم فلسطینی اتھارٹی کے سفارت خانے کے قریب تشدد کرکے شہید کردیا تھا۔ اس کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ قتل میں اسرائیل کا خفیہ ادارہ موساد ملوث ہے کیونکہ موساد کے ایجنٹ طویل عرصےسے النایف کا تعاقب کررہے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineبلغاریہ میں قتل فلسطینی رہ نما کے کیس کی تحقیقات سرد خانے میں ڈالنے کے لیے دباؤ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.