(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم جاری ، انتظامی قید کی پالیسی اور دیگر غیر انسانی اقدامات کے خلاف صیہونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری۔
صیہونی حکام کی جانب سے متعدد فلسطینیوں کوانتظامی قید کی پالیسی کے تحت بناء کسی مقدمے اور سماعت کے جیل میں قید رکھا جاتا ہے، فلسطینی قیدیوں کی جانب سے صیہونی ریاست کے اس ظالمانہ اقدامات کےخلاف بہ طوراحتجاج بھوک ہڑتال جاری ہے۔
فلسطینی اسیران سنٹربرائے اسٹڈیز کے مطابق انتظامی اسیران میں سے بعض قیدیوں کو اپنی طویل ترین بھوک ہڑتال کی وجہ سے صحت کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی ان کے حوصلے بلند ہیں اور صیہونی غیر انسانی اقدامات کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔
انتظامی قید کے تحت اسیر احمد غنام 91 دنوں، اسیر اسماعیل علی 81 دن اور اسیر طارق قعدان نے 74 دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ اپنے مطالبات منوانے تک اس ہڑتال کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کے علاوہ اسیران احمد ظہران، معصب الھندی اور حبا اللبادی 19 دن سے اپنی انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کر رہے ہیں۔