(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) بشریٰ الطویل کے والد اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقامی رہنما الشیخ جمال الطویل بھی کئی سال صیہونی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید کاٹ چکے ہیں۔
صیہونی فوج نےفلسطینی خاتون صحافی اور مزاحتمی تحریک حماس کے رہنماں کی بیٹی بشریٰ الطویل کو بغیر کسی جرم کے وسطی غرب اردن کے علاقے البیرہ کی ام الشرایط کالونی میں ان کی رہائش گاہ سےانتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت آٹھ ماہ کی قید کا حکم سنایات تھا۔
آج صبح اپنی انتظامی حراست کی مدت مکمل ہونے پر بشریٰ الطویل کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر البیرہ میں ان کے اہلخانہ کے حوالے کیا گیا ۔