• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بعض اسیران کی قید تنہائی کا خاتمے سے کامیابی کا آغاز ہو گیا: اسیر رہنما

ہفتہ 12-05-2012
in فلسطین
0
plf israel_releases
0
SHARES
0
VIEWS

plf israel_releases

مغربی کنارے کے شہر نابلس کی معروف نجاح یونیورسٹی کے پروفیسر اور فلسطینی اسیران کے معروف رہنما ڈاکٹر محمد غزال کا کہنا ہے کہ صہیونی عقوبت خانوں میں بعض قیدیوں کی قید تنہائی میں خاتمے سے اسیران کی بھوک ہڑتالی تحریک کی کامیابیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

غزال نے اسموقع پر 26 روز سے جاری اسیران کی بھوک ہڑتال جاری رکھنے اور قوم کے ان دلیر مجاہدین کے ساتھ یک جہتی کی تحریک میں توسیع کرنے کی اپیل بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسیران کا یہ ’’بھوکے پیٹ‘‘ معرکہ عنقریب کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔
انٹرنیشنل سولی ڈیرٹی فاؤنڈیشن کے تجزیہ کار احمد بیتاوی نے ڈاکٹر غزال کے حوالے سے مزبد بتایا کہ بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران نے جیلوں کے باہر اپنے لیے برپا ہونے والی تحریک پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینا شروع کردی ہے۔ غزال نے اسیران کی بھوک ہڑتال کو عزت اور شرف کا معرکہ قرار دیا جس میں اسیران کے حقوق کی خاطر قوم کے دلیر سپوتوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ڈاکٹر غزال نے کہا کہ اسیر رہنما محمو عیسی کی تیرہ سال بعد قید تنہائی سے رہائی، اسی طرح ولید خالد کی قید تنہائی کے خاتمے سے اسیران کی تحریک کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی قیدیوں کے صبر کا پہلا میٹھا پھل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اس تاریخی ’’خالی پیٹ‘‘ معرکے کے آخر میں اسیران کے تمام مطالبات مان لیے جائیں گے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.