• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانیہ کے ’’سواس‘‘ گروپ آف کالج کا اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان

ہفتہ 28-02-2015
in فلسطین
0
plf educational-boykot
0
SHARES
0
VIEWS

برطانیہ میں ’’سواس‘‘ گروپ آف کالج کے اساتذہ، طلباء اور کالج کے دیگر عملے نے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ کالج کے زیراہتمام ہونے والے ایک ریفرینڈم میں کثرت رائے سے صہیونی ریاست کے تعلیمی بائیکاٹ کے حق میں فیصلہ دیا گیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ’’سواس‘‘ گروپ آف کالج کے زیراہتمام جمعہ کے روز ایک ریفرنڈم کرایا گیا جس میں 73 فی صد شرکاء نے صہیونی ریاست کے تعلیمی بائیکاٹ کے حق میں ووٹ ڈالے جبکہ صرف 27 فی صد نے اس کی مخالفت کی۔

دو ہفتے قبل کالج کی لیکچراریونین کی جانب سے اسرائیل کے تعلیمی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد پورے کالج کی سطح پر بائیکاٹ کے لیے ایک ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رائے شماری میں 1708 طلباء وطالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 1283 نے اسرائیل کے بائیکاٹ کے حق میں ووٹ ڈالا۔ یہ تعداد کل شرکاء کا 75 فی صد ہے۔ 425 طلباء نے بائیکاٹ کی مخالفت کی۔ 305 اساتذہ میں سے 182 نے بائیکاٹ کے حق میں اور 123 نے مخالفت میں رائے دی۔ کالج کے دیگرعملے کے 39 ارکان نے بائیکاٹ کے حق میں صرف چار نے مخالفت میں رائے دی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ’’سواس‘‘ گروپ آف کالج نہ صرف ملک کا سب سے بڑا تعلیمی ادارہ ہے بلکہ اس کی تحقیقات اور تدریس کے معیار کو عالمی سطح پر تسلیم کیاجاتا ہے۔

اس کالج کا افتتاح قریبا ایک صدی قبل سنہ 1916 ء میں اس وقت کے شاہ انگلینڈ جارج پنجم نے رکھا تھا۔ یہ کالج برطانیہ کےدیرینہ تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ کالج میں نہ صرف مقامی طلباء وطالبات زیرتعلیم ہیں بلکہ دوسرے ممالک کے طلباء کی کثیرتعداد بھی داخلہ لیتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.