• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانیہ میں فلسطین کے لیے جو پچاس سال میں نہ ہوا، وہ ایک سال میں کیا: شیخ رائد

بدھ 18-04-2012
in فلسطین
0
plf sheikh_raed
0
SHARES
0
VIEWS

plf sheikh_raed

فلسطین کے سنہ 1948ء کے دور میں اسرائیلی قبضے میں چلے گئے شہروں میں آزادی کی جدو جہد میں سرگرم بزرگ فلسطینی سیاسی وتحریکی رہ نما شیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ میں فلسطینی قوم کے حقوق کا مقدمہ لڑتے رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا ہے برطانیہ میں ان کے قیام کا مقصد اپنی جلا وطنی کا کیس لڑنا نہیں بلکہ میں مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کا مقدمہ لڑتا رہا ہوں۔ اس باب میں جو کامیابیاں ایک سال میں حاصل ہوئی ہیں وہ گذشتہ پچاس سال میں حاصل نہیں کی جاسکیں۔ شیخ رائد صلاح نے ان خیالات کا اظہار برطانیہ سے واپسی کے بعد اپنے آبائی شہر ام الفحم میں اپنے اعزازمیں منعقدہ ایک جلسے سے خطاب میں کہی۔
شیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ ہم جہاں بھی جائیں ہماری تمام ترمساعی اور کاوشوں کا محورمسئلہ فلسطین ہے نہ کہ اپنی ذات ہے۔ میں نے برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران دیکھا کہ صہیونی لابی کس طرح فلسطینیوں کے حقوق کودبانے کے لیے اپنی لابنگ کرتی ہے۔ لیکن میں نے بھی اپنے قیام میں فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق کے حصول کے لیے مقدور بھرکوشش کی۔ میں نے اپنے قیام کے دوران یورپین اور برطانیہ کے عوام اور حکام کو بتایا کہ فلسطینیوں کے بھی کچھ حقوق ہیں جن کے دفاع کے لیے ہمیں ہرمحاذ پرکوششیں کرنے کا حق ہے۔ ہم ہر محاذ پر فلسطینیوں کی داخلی صف بندی، مسجد اقصیٰ کے پنجہ یہود سے آزاد کرانے، کنیسہ القیامہ کی بازیابی اور القدس کے دارالحکومت پرمشتمل آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا اصل مقصد ہے۔
تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے جدو جہد قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں ہم اپنے کامل حقوق کے حصول کے لیے دنیا کے سامنے اپنے مسائل رکھتے ہیں۔ یہ بات ہم ببانگ دھل کہتے ہیں کہ "اسرائیلی ریاست باطل اور ناجائز ہے، اس کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ ہم دنیا کے سامنے کہتے ہیں کہ مسجد اقصیٰ کو مسلمانوں اور فلسطینیوں کے حوالے کیا جائے۔ کنیسہ القیامہ کو آزاد کیا جائے۔ بیت المقدس پرسے صہیونی قبضہ ختم کیا جائے، غزہ کی پٹی کا محاصر توڑا جائے اور فلسطینیوں کے خلاف صہیونیوں کی شرانگیز مہم کا خاتمہ کیا جائے۔ کیونکہ فلسطین پرفلسطینیوں کے علاوہ کسی دوسری قوم کا کوئی حق تھا ہے اور نہ ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں برطانیہ میں اپنے قیام کے فوائد کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ جوکچھ گذشتہ پچاس سال میں فلسطین کے لیے نہیں کیا جاسکا، وہ میں نے گذشتہ ایک سال کے دوران کیا ہے۔ بہ حیثیت انسان یہ میری سب سے بڑی کامیابی ہے کہ میں اسرائیلیوں کے زیراثر دماغوں کو فلسطینیوں کے حقوق پرقائل کرتا رہا ہوں۔
بیت المقدس میں داخلے سے روکے جانے کے بارے میں ایک سوال پرشیخ رائد صلاح نے کہا کہ صہیونیوں کا ظلم اور جبر مہد سے لحد جاری رہے گا، میں جب ہوائی جہازسے اترا تو ساتھ ہی قابض فوجیوں نے مجھے گھیرے میں لے لیا اور مجھے ایک سیکیورٹی مرکز میں لے گئے۔ جہاں مجھے کہا گیا کہ میں بیت المقدس میں داخل نہیں ہوسکتا۔ میں پوچھتا ہوں کہ کیوں، صہیونیوں کے پاس اس کا کیاجواز ہے، کیا بیت المقدس ان کی ملکیت ہے۔ میں نے انہیں واشگاف الفاظ میں کہا کہ القدس ہماری رگوں میں خون کی طرف گردش کرتا ہے اور ہمارے دلوں میں بستا ہے، صہیونی کیا دنیا کی کوئی طاقت ہمیں القدس کے مطالبے سے محروم نہیں کرسکتی۔
خیال رہے کہ شیخ رائد صلاح سرکردہ فلسطینی سیاست دان اور تحریک آزادی کے بزرگ رہ نما ہیں۔ وہ گذشتہ برس جون میں برطانیہ کے دورے پرگئےتھے جہاں برطانوی پولیس نے انہیں صہیونی لابی کے دباؤ کے تحت حراست میں لے لیا تھا، تاہم وہ جلد ہی عدالت کے حکم پررہا ہوگئے تھے، جس کے بعد انہوں نے برطانوی وزارت داخلہ کےخلاف بھی مقدمہ لڑا اور مقدمہ جیت کرکل منگل کو وطن واپس پہنچے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.