• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

برطانیہ اور جرمنی نے انسانی حقوق کارکن فلسطین سفر سے روک دیے

اتوار 15-04-2012
in فلسطین
0
plf british
0
SHARES
0
VIEWS

plf british

برطانیہ نے صہیونی لابی کے دباؤ میں آکر فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرنے کے لیے انسانی حقوق کے رضاکاروں کوفلسطین کے سفرسے روک دیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی”جیٹ 2 ڈاٹ کام” کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ اس نے برطانوی اور بعض دیگرغیرملکی شہریوں کو تل ابیب کے لیے جاری کیے گئے ٹکٹ منسوخ کردیے ہیں۔ نیز یہ ان ٹکٹوں کو بعد میں متبادل وقت میں بھی قابل استعمال نہیں ہوں گی۔
کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا اس نے فلسطین کی سفرکرنے والے کتنے مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ کی ہیں تاہم اخبار "گارڈین” کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی نے ایسے کئی مسافروں کی ٹکٹیں منسوخ کردی ہیں جو فلسطین جانا چاہ رہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تین خواتین کو کمپنی کی جانب سے ای میل کے ذریعے ان کی ٹکٹوں کی منسوخی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ ای میل میں بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کے شمال مغربی شہرمانچسٹر سے کمپنی کے کسی بھی جہاز کی فوری طورپر کوئی اڑان نہیں ہے، لہذا مانچسٹر کے ہوائی اڈے سے حاصل کردہ ٹکٹیں منسوخ کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی فضائی کمپنی کو وزارت داخلہ کی جانب سے سخت دباؤ کا سامنا تھا جس کے بعد اس نے "ویلکم فلسطین” کی تقریبات میں شرکت کا قصد رکھنے والے انسانی حقوق کے رضاکاروں کی ٹکٹیں منسوخ کردی ہیں۔ جیٹ ڈاٹ کام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی مسافرکو اپنے کسی جہاز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دے گی جو اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد اسلحہ لے کرفلسطینی علاقوں میں چلا جائے۔ نیز یہ کہ اسے اطلاعات ملی ہیں کہ پرواز نمبر ” ایل ایس 907″ کے ذریعے فلسطین جانے والے بعض مسافروں کے پاس اسلحہ بھی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اگرکوئی مسلح شخص ان کے جہاز میں سوارہوگا تو اس کی واپسی کی ذمہ داری بھی اسی کمپنی کی ہوگی۔ "ویلکم ان فلسطین” کی تقریبات میں شرکت کے لیے جرمنی سے آنے والے کئی مسافروں کی ٹکٹیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ان مسافروں نے جرمن فضائی کمپنی "لوفٹھائز” کی پروازوں کی ٹکٹیں حاصل کر رکھی تھیں اور ان کی تعداد بھی درجنوں میں تھی۔
خیال رہے کہ انسانی حقوق کی بعض تنظیموں کے تعاون سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں آج اتوار کو ایک بین الاقوامی اسکول نیٹ ورک کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔ اسکول کی افتتاحی تقریب میں فرانس اور دیگریورپی ممالک کے مندوبین سمیت 1500 غیرملکی مندوبین کی آمد کی توقع ہے۔ ان میں فرانس کے مندوبین کی تعداد پانچ سے چھ سو کے قریب بتائی جاتی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.