برطانیہ میں جمعرات کے روز منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹوز کی کامیابی کے باوجود پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے حقوق کی
حمایت کرنے والے رہ نمائوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برطانیہ میں ’’فلسطین کلب برطانیا‘‘ کے چیئرمین زیاد العالول نے بتایا کہ اگرچہ مجموعی طورپر انتخابات میں کنرویٹیوز پارٹی کے امیدوار ہی کامیاب رہے ہیں تاہم اس بار برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں ماضی کی نسبت اچھا خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایک بیان میں العالول کا کہنا تھا کہ پارلیمانی انتخابات میں اسکاٹ لینڈ میں کنزرویٹوز کی فتح لیبر پارٹی کا سب سے بڑا سیاسی نقصان ہے۔ ایسے لگ رہا ہے کہ اس بار لیبر پارٹی کے ووٹ بھی نیشنل پارٹی کو ملے ہیں اور وہ ماضی کی نسبت زیادہ اور واضح اکثریت کے ساتھ پارلیمنٹ میں شامل ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار برطانوی پارلیمانی انتخابات میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور نئی پارلیمنٹ فلسطینیوں کے حوالے سے خلاف توقع روایات بھی قائم کرسکتی ہے۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز برطانیہ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی نے 650 میں سے 330 نشستیں جیت کر کامیابی اپنے نام کی ہے۔ اڈ ملی بینڈ کی لیبر پارٹی کو 232 سیٹیں ملی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
