(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی زندان میگڈو جیل میں صہیونی فوج نےوسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کر تے ہوئےقیدیوں پر تشدد اور بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قیدی کلب کی جانب سےجاری کردہ بیان جس کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں بدنام زمانہ صہیونی زندان میگڈو جیل میں قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے مابین محاذ آرائی شروع ہوئی ۔
تصادم کی وجہ بے گناہ فلسطینیوں کو قیدمیں ڈال کر بد ترین تشددکرنے والی ایک اور جیل گلبوہ سے قیدیوں کی بڑی تعداد میگڈو جیل میں جبری منتقلی تھی جس میں موقع پر موجودقیدیوں اور جیل ڈائریکٹرز کے درمیان تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں جیل انتظامیہ نے قیدیوں پر بدترین تشدد کرتے ہوئے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کردی ۔
قیدی کلب کے مطابق صہیونی فوج کے تشدد کے نتیجے میں متعدد اسیروں کی جسمانی حالت غیر تسلی بخش ہے جبکہصہیونی انتظامیہ کی آنسو گیس کے استعمال سے قیدیوں کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
قیدی کلب نے نشاندہی کی ہے کہ قابضصہیونی عقوبت خانوں میں رواں ماہ بےگناہ اسیروں پرمزید سختیاں بڑھادی گئی ہیں تاہم سب سے زیادہ تشدداوفر ، گلبوہ اور مجدو جیل میں کیا جارہا ہے۔