اسرائیلی فوج کے خصوصی دستوں نے مغربی کنارے کے وسطی شہر سلفیت کے داخلی راستوں پر جگہ جگہ چیک پوسٹ اور ناکے لگا دیئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہ اقدام سلفیت کی شمالی میونسپلٹی کفر حارس میں واقع اسلامی اہمیت کے مقامات پر ایک ہزار آبادکاروں کے حملے کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ آبادکاروں کا دعوی ہے کہ یہ مقامات پرانے یہودی انبیاء سے نسبت رکھتے ہیں۔کفر حارس بلدیہ کے مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ یہودی آباد کار جان بوجھ کر فلسطینیوں سے گالم گلوچ اور انہیں مسلسل ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ آبادکاروں نے مقامی فلسطینیوں کے گھروں کے باہر مذہبی مندرجات پر مشتمل پوسٹرز بھی آویزاں کر رکھے ہیں، جس سے اشتعال میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین