• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 7فلسطینی بچے شہید کردیئے

بدھ 04-11-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
ایک سال کے دوران صیہونی فوج نے 7فلسطینی بچے شہید کردیئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بچوں کے حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے نام نہاد سیکیورٹی ادارے بچوں ‌پر تشدد کی پالیسی کو اجتماعی طور فلسطینیوں‌ پر دباؤڈالنے کی ایک پالیسی کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

عالمی تحریک برائے دفاع اطفال فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے رواں سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم 7 فلسطینی بچوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔

دوسری طرف صہیونی ریاست نہتے فلسطینی بچوں کے قتل عام میں ملوث فوجیوں کے خلاف قانونی کارروائی سے راہ فرار اختیار کر کے یہ ثابت کررہی ہے کہ فلسطینی بچوں کا قتل عام اسرائیل کی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی بچوں کے قتل کے جرائم پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت صہیونیوں کو دہشت گردی میں مزید جری کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں صہیونیوں‌کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران قابض صہیونی فوج نے اب تک 18 سال سے کم عمر کے 7 بچوں کو شہید کیا۔ شہید ہونے والے بچوں میں غزہ ، غرب اردن اور القدس کے بچے شامل ہیں۔  حال ہی میں جنوبی نابلس میں قابض فوج نے 16 سالہ عامر عبدالرحیم صنوبر نامی ایک بچے کو شہید کیا۔

Tags: صیہونی فوجفلسطینی بچے شہیدقابض فوج
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.