اسرائیلی فوجی ٹینک سے داغا گیا گولا شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون [ایریز] کراسنگ کے قریب پھٹا. فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان سامنے نہیں ہوا۔
یاد رہے گذشتہ روز متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور بلڈوزروں نے وسطی غزہ کے علاقے المغازی کیمپ میں فلسطینیوں کی زرعی اراضی میں در اندازی کا ارتکاب کیا
