ترکی کے وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو فون کیا جس میں ترک وزیر اعظم نے دونوں رہنماؤں سے فلسطینی مصالحت کے متعلق گفتگو کی۔
اناضول خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایردوا ن نے اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو فون کر کے حالیہ دنوں حماس اورفتح کے مابین فلسطینی مفاہمت پر ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت دریافت کی۔
اسی طرح خالد مشعل اور ایردوان کے مابین بھی بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں خالد مشعل نے فلسطین کی دونوں جماعتوں کے مابین ہونے والی تازہ پیش رفت اور گفتگو سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رجب طیب ایردوان نے فلسطین کے دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی تمام فلسطینی تنظیموں کے مابین اتفاق و اتحاد کا داعی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
