• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایران، حزب اللہ کی دھمکی، یہودیوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی اسرائیلی ہدایت

جمعرات 22-01-2015
in فلسطین
0
plf keep-inside
0
SHARES
1
VIEWS

ایران اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے شام میں اپنے کارکنوں کی شہادت کے رد عمل میں صہیونی ریاست سے انتقام لینے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے لبنان کی سرحد سے متصل یہودی کالونیوں میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے یہودیوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز شمالی فلسطین میں یہودی کالونیوں کے قریب کوئی ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے تاہم یہودی آباد کاروں کو پہلے ہی کہا گیا تھا کہ وہ بلا ضرورت اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے شام میں ایک قافلے پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں لبنانی حزب اللہ کے چھ اور ایرانی پاسداران انقلاب کا ایک سینیر عہدیدار شہید ہوگئے تھے۔ حزب اللہ اور ایران دونوں نے اس واقعے پر اسرائیل سے انتقام لینے کا اعلان کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز الجلیل شہر میں کوئی ناخوش گوار واقعہ ناکام بنایا ہے تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ اسرائیلی فوج کو خدشہ ہے کہ شمالی سرحد سے لبنان کی جانب سے یہودی کالونیوں میں دراندازی ہوسکتی ہے۔ جو کسی بڑے جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.