• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اڑھائی لاکھ فلسطینیوں کا جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں اجتماع

ہفتہ 18-08-2012
in فلسطین
0
plf 3 lakh
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر کم سے کم اڑھائی لاکھ افراد نے مسجد اقصیٰ میں جمعۃ المبارک کی نماز ادا کی ہے۔ فلسطینیوں کی بڑی تعداد بیت المقدس سے آئی تھی جبکہ صہیونی فوج اور پولیس کی سخت پابندیوں کے باعث مغربی کنارے کے ہزاروں روزہ داروں کو قبلہ اول کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔ مسجد اقصیٰ کے چاروں اطراف میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ جنہوں نے چالیس سال سے کم عمر کے افراد کو قبلہ اول میں داخلے سے روک دیا، اس کے باوجود مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں کی تعداد اڑھائی لاکھ سے زیادہ تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق جمعہ کو علی الصباح ہی بیت المقدس اور مغربی کنارے سے قافلے مسجد اقصیٰ کی جانب چل پڑے تھے جس کے باعث جمعہ کی تقریر شروع ہونے سے قبل ہی مسجد کے تمام ہال،اس کے صحن، راہداریاں اور بیرونی گراؤنڈ نمازیوں سے کچھا کچھ بھر چکے تھے۔

ادھر مسجد اقصیٰ کی تعمیر ومرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں ماہ رمضان میں تواتر کے ساتھ مسجد اقصیٰ کو آباد رکھنے پر فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی اتنی کثیر تعداد کا اسرائیل کی تمام تر رکاوٹوں اور پابندیوں کے علی الرغم مسجد اقصیٰ میں موجود رہنا صہیونی حکومت غاصبوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ فلسطینی قوم کے نزدیک مسجد اقصیٰ ان کے جسم و جان اور روح سے بھی زیادہ قریب ہے۔ فلسطینی قبلہ اول کے لیے اپنی تمام تر قیمتی ترین متاع کو بھی صرف کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ فاؤنڈیشن نے فلسطینی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قبلہ اول میں اپنی آمد کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ یہودیوں اور غاصب یہودیوں کو مسلمانوں کے پہلے قبلہ کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.