فلسطینی مجلس قانون ساز میں القدس کمیٹی کے رکن ڈاکٹر احمد ابو حلبیہ نے مقبوضہ بیت المقدس اور اس کے نواح میں یہودی آبادیوں کی تعمیر کے لیے فلسطینی اراضی غصب کرنے کو اس خوفناک صہیونی سازش کی کڑی قرار دیا ہے
جو بیت المقدس کو 600 مربع کلو میٹر تک وسیع کرنے کی ہے- ابو حلبیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس کو 2010ء تک 600 مربع کلو میٹر تک وسیع کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے- وہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کے گرد یہودی آبادیوں کی تعمیر کے ذریعے گھیرا تنگ کر رہی ہے- اس نے بیت المقدس اور مسجد اقصی کے گرد کے علاقے کو صہیونیوں سے بھر دیا ہے- ابو حلبیہ نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق بیت المقدس میں صہیونیوں کے لیے پانچ سو نئے گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے- یہ اعلان اس بات کی دلیل ہے کہ امریکی صدر براک اوباما صہیونیوں کی مدد کر رہے ہیں- حالانکہ کہا یہ جارہا ہے کہ امریکی صدر یہودی آبادیوں کی تعمیر کے مخالف ہیں-