(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت، حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے عزم پر زور دیا گیا۔
سعودی عرب کی میزبانی میں جدہ شہر میں مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رکن ممالک کے وزرائے خراجہ نے شرکت کی ۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری ناقابل قبول ہے اسرائیلی درندگی کی شدید مذمت کی گئی اور اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔
اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت، حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے عزم پر زور دیا گیا۔