(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی رکن پارلیمنٹ مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج چھاپوں کے دوران فلسطینیوں کی سنگ باری کا سامنا کرتی ہے فلسطینی کسی نرمی کے مستحق نہیں انہیں فوری طورپر گولی مار دی جائے۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘ 0404’ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی کنیسٹ کی کمیٹی برائے دفاع آج فلسطینیوں کی سنگ باری سے نمٹنے کے لیے مختلف آپشنز پرغور کررہی تھی اس دوران انتہا پسند صیہونی رکن پارلیمنٹ (کنیسٹ ) اور انتہا پسند یہودی رہنما عوزی ڈایان نے اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں پر گولی چلانے اور انہیں موقع پر شہید کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسرائیلی فوج پر پتھراؤکرنے والے فلسطینیوں کو گولی مارنے کی اجازت دے۔
عوزی ڈایان کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں اور فوج پر سنگ باری کرنے والے کسی نرمی کے مستحق نہیں۔ انہیں فوری طورپر گولی مار دی جائے۔مسٹر ڈایان کا کہنا ہے کہ سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ انہیں فوج کو خطرے میں ڈالنے سے روکنے کا بہتر اور مناسب حل ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا عمل تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔