• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انسانی اعضاء کی فروخت کے الزام میں کوسٹریکا میں کئی صہیونی گرفتار

پیر 24-06-2013
in فلسطین
0
plf 24 tar
0
SHARES
2
VIEWS

وسطی امریکا کے ملک کوسٹریکا کی پولیس نے انسانی اعضاء کی خریدو فروخت کے مکروہ دھندے میں ملوث صہیونیوں کے ایک نیٹ ورک کا سراغ لگا کر کئی صہیونیوں کو حراست میں لیا ہے جن سے پوگچھ جاری ہے۔

 

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق کوسٹریکا پولیس نے "انٹرپول” کی مدد سے انسانی اعضاء کے کاروبار میں ملوث یہودیوں کے ایک گروپ کو پکڑا ہے۔ گروپ کا سرغنہ ایک نام نہاد ڈاکٹر ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق کوسٹریکا پولیس نے انسانی اعضاء کی تجارت کے دھندے میں ملوث صہیونیوں کے ایک نیٹ ورک کا پتہ کچھ عرصہ قبل اس وقت لگایا تھا جب کوسٹریکا کی ایک نوجوان لڑکی اسرائیل سے واپس آتے ہوئے ہوائی جہاز میں گردے فیل ہونے کے باعث جاں بحق ہوگئی تھی۔ کوسٹرائیکین لڑکی کی ناگہانی موت کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم سے گردے نکال لیے گئے ہیں۔

ادھر کوسٹریکا کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری ایک بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈاکٹروں نے کچھ کوسٹرائیکین شہریوں کے گردوں کا آپریشن کیا، اس دوران آپریشن کرانے والے افراد نے اپنے گردے ان ڈاکٹروں کو فروخت کردیے تھے۔

کوسٹرائیکا کی پولیس نے تحقیقات کے دوران پتہ چلایا ہے کہ انسانی اعضاء کی چوری میں ملوث یہودیوں کا یہ نیٹ ورک کوسٹرائیکا اور کئی دوسرے ملکوں سے گردوں کے مریضوں کو علاج کے لیے اسرائیل لے جاتا ہے اور وہاں پران کے گردے نکال لیے جاتے ہیں۔ اسی طرح صہیونی ڈاکٹروں کو بھی لوگوں کے علاج کی آڑ میں کوسٹرائیکا بھیجا جاتا رہا ہے جو یہاں بھی اپنا یہ مکروہ دھندہ چلاتے ہیں۔

یہاں یہ امر قابل ذکر رہے کہ کوسٹرائیکا پہلا ملک نہیں جس کی پولیس کے ہاتھوں انسانی اعضا کی خریدو فروخت میں ملوث نیٹ ورک پکڑا گیا ہے بلکہ اس طرح کی کئی گروپ کئی دوسرے ملکوں کی پولیس نے بھی نے نقاب کر کے انہیں حراست میں لیا ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.