غاصب یہودی جتھے نے مغربی کنارے کے ضلع نابلس کے معروف مشرقی فلسطین گاؤں عزموط پر حملہ کر کے زیتون کے درختوں کے باغوں میں کام کرنے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں زیتون کے پھل توڑنے سے روک دیا۔ حملہ آوروں کا تعلق گاؤں کی اراضی پر قبضہ کر کے بنائی گئی یہودی بستی ’’الون موریہ‘‘سے تھا۔
یہودی آباکاری امور کے ڈائریکٹر غسان ڈگلس کا کہنا ہے کہ درجنوں انتہاء پسندوں نے اپنے شکاری کتوں کے ہمراہ فلسطینی کسانوں پر اچانک حملہ کر کے انہیں زیتون کے پھل توڑنے سے روک دیا۔
انتہاء پسند یہودی جتھے کے حملے کے بعد گاؤں کے باسیوں نےبھی جوابی کارروائی کی اور باقاعدہ جھڑپیں شروع ہو گئیں جس میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔